صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مشرق میں واقع جزیرہ پورٹو ریکو گزشتہ ماہ آنے والے طوفان ماریہ کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد ایک بڑی آفات سے نبر آزما ہے۔امریکی صدر نے پرٹو ریکو کو طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے وفاقی امداد کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس رقم سے طوفان کے باعث نقصانات کا سامنا کرنے والے شہریوں اور کاروبار سے منسلک افراد کی مدد کی جا سکے گی۔یہ امداد عارضی ٹھکانوں کی فراہمی اور متاثرہ مکانات کی مرمت کے علاوہ آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کے لیے بھی استعمال میں لائی جا سکتی ہے۔