سندھ سول سروس ایکٹ 1973 کا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا، سرکاری ملازمین کے ایک محکمے سے دوسرے میں انضمام کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔
سندھ سول سروس ایکٹ 1973 ترمیمی آرڈیننس کے جاری متن کے مطابق ڈیپوٹیشن پر تعیناتی اور آئوٹ آف ٹرن پروموشن کو بھی قانونی تحفظ حاصل ہو گا جبکہ وزیراعلی کو ریٹائرڈ افسروں کی تقرری کا بھی اختیار ہوگا اور اس سے 75 پولیس افسروں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ دنیا نیوز کے مطابق سندھ سول سروس ایکٹ 1973 کا ترمیمی آرڈیننس 2012 فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔