پولیس تھانہ بھمبر کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی بھاری مقدار میں چرس برآمد

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس تھانہ بھمبر کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی بھاری مقدار میں چرس برآمد 2 ملزمان موٹر سائیکل سمیت گرفتار تفصیلات کیمطابق ایس ایس پی سردار محمد الیاس کی خصوصی ہدایت اور ڈی اسی پی ہیڈ کوارٹر سردار نسیم محمود خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی طارق محمود ہمراہ راجہ اعجاز احمد ڈی ایف سی ، طارق محمود ڈی ایف سی اور نفری کے معمول کی گشت پر تھے۔

میاں محمد شوگر مل کے قریب 2 نوجوان عدیل ارشد ولد ارشد محمود قوم جرال ساکن ہزاری اور مدثر اعظم ولد محمد اعظم قوم جٹ ساکن ہزاری جوکہ موٹر سائیکل نمبری GTL5266 پر سوار ہو کر بڑھنگ سے برنالہ کیطرف جا رہے تھے مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزما ن سے اعلیٰ کوالٹی کی 1کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔