پولینڈ:ٹرین پٹری سے اترگئی ،4مسافرہلاک،30 زخمی

Poland

Poland

وارسا : پولینڈ میں ٹرین پٹری سے اتر گئی ،جس کے نتیجے میں چار مسافرہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔ بدقسمت ٹرین وارسا سے کیٹو وائس جاری تھی۔رپورٹس کے مطابق ٹرین کاانجن اورتین بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس سے کم از کم تیس مسافرزخمی ہوئے۔
فوری طورپرحادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ریسکیوٹیموں کے مطابق ابھی بھی متعدد مسافر تباہ شدہ ڈبوں میں موجود ہوسکتے ہیں۔