پاکستان (جیوڈیسک) حکومت نے عالمی ادارہ صحت کو اجازت دے دی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم میں شریک ٹیموں کوبراہ راست ادائیگی کر یں۔یہ فیصلہ انسداد پولیوکے پروگرام میں بد عنوانی روکنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق اڑھائی لاکھ پولیو ورکرز کو تین بینکوں کے ذریعے معاوضہ ملے گا۔
پولیو ورکرز کو رقم حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ دکھانا ہو گا۔ تین روزہ مہم کیلئے سپروائزر کو2 ہزار، ڈاکٹر کو3 ہزار اور ورکر کو ایک ہزار روپے ملیں گے۔ دوسری جانب حکومت نے مولانا فضل الرحمان اور قاضی حسین احمد اوردوسرے علما سے پولیو مہم میں تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔