پاکستان(جیوڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ریلوے کو ماہانہ 5 کروڑ روپے کا خسارہ ہوگا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کے اخراجات میں بھی 18 کروڑ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کو 10 کروڑ روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے کی جانب سے 5 فیصد کرائے بڑھانے کے باوجود پانچ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔