اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری تیار کر لی ہے۔ قیمتیں 30 پیسے سے 4 روپے تک کم ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے، پٹرول 3.50، ڈیزل 50 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 90 پیسے اور مٹی کا تیل 30 پیسے فی لیٹر سستا کیا جائے گا اور اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کر لی ہے جو آئندہ چند روز میں منظوری کے لیے وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی جائے گی۔