پٹرولیم مصنوعات میں ہفتہ وار رد و بدل سے مہنگائی میں بھی ہفتہ وار اضافہ ہو گا

کھاریاں (جی پی آئی) پٹرولیم مصنوعات میں ہفتہ وار رد و بدل سے مہنگائی میں بھی ہفتہ وار اضافہ ہو گا ، مہنگائی کے مارے عوام پہلے ہی تنگدستی کی زندگیاں گزار رہے ہیں اب پالیسی میکروں نے یہ عوام کش پالیسی بنا کر عوام پر ایک اور بڑا ظلم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، عوامی حلقوں نے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پندرہ روزہ پالیسی بلکہ ماہانہ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، حکومت بجلی اور گیس پٹرول کی قیمتوں میں ہر ہفتے اضافہ کر کے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے خسارے کو کم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے ، جو کہ عوام کبھی بھی قبول نہیں کریں گے ، پہلے ہی گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی ہے ، اب باقی کی رہی سہی کسر سے باقی کے بچے مہینوں میں پوری کرنا چاہتے ہیں ، عوامی کاروباری حلقوں میں ہفتہ وار قیمتوں میں اضافے پر سکت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے ۔