لاھور (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ وزارت پٹرولیم نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ عوام پہلے ہی بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔