یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے سات روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا صرف مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی دیگرمصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن آئل مارکیٹینگ کمپنیاں جاری کریں گی۔