پٹنہ : (جیو ڈیسک) بھارتی شہر پٹنہ میں ہونے والے رنگا نگ فیشن شو میں ڈزائنر نے پینٹنگز کو لباس کی شکل دے دی۔
فیشن شو میں بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور ٹاپ ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ ڈیزائنر اگنی میترا پال نے اپنے کلیکشن میں بہاری ثقافت کیلئے معروف مادھوبانی پینٹنگز سے متاثر ہوکر ملبوسات ڈیزائن کیں۔
ڈزائنر کا ماننا ہے کہ ساڑھی آج کل صرف شادیوں میں پہنی جاتی ہے۔ روز مرہ پہننے کیلئے مشرقی اور مغربی لباس کا امتزاج پیش ضروری ہے۔ فیشن شو میں بلیک اینڈ وائٹ کلیکشن بھی پی کیا گیا۔