پچاسی ویں آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ایک بھارتی گلوکارہ کا نام بھی شامل ہے۔بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ بامبے جے شری کو بہترین “گانے” کے زمرے میں مائیکل ڈانا کے ساتھ نامزدگی ملی ہے۔
جے شری کو جس گانے کے لیے نامزد کیا گیا ہے وہ حال ہی ریلیز ہوئی فلم “لائف آف پائی” میں ان کی تمل زبان میں گائی ہوئی ایک لوری ہے جو انہوں نے خود ہی لکھی اور گائی ہے۔
فلم “لائف آف پائی”کو گیارہ نامزدگیاں ملی ہیں۔ بھارت کے پہلے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جے شری کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔