پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان نے افغانستان پرفتح پانیوالی ٹیم برقرار رکھی ہے۔ انگلش ٹیم میں روی بوپارہ، کیزویٹر،سمت پٹیل اور اسٹیوفن کوشامل کیاہے۔
ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم ون ڈے میں بھی انگلینڈ پر دھاک بٹھانے کیلئے پرعزم ہے لیکن کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ یکسرمختلف ہوتی ہے،انگلینڈ دنیا کی صف اول کی ٹیم ہے،وہ شاندار انداز میں کم بیک کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔
شاہدآفریدی کی واپسی اور عمر اکمل کی وکٹ کیپرکے طور پر شمولیت سے پاکستان ٹیم کی قوت میں بھرپور اضافہ ہواہے۔
انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھاہے اور ایک روزہ کرکٹ کے ماہر کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی کی امیدہے۔
بیرون ملک انگلش ٹیم آسٹریلیااور بھارت میں گزشتہ دو ون ڈے سیریز بری طرح ہارچکی ہے۔