پہلا ٹی ٹونٹی انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے روند دیا

england

england

پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے آئوٹ کلاس کردیا۔ اوول میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کا موقع دیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم آخری اوور میں ایک سوپچیس رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔ جونسن نے چھتیس اور ڈیون اسمتھ نے تینتیس رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو اکیاون رنز کا عمدہ آغاز دیا۔
انگلینڈ کے روی بوپارہ نے صرف دس رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ نے سولہویں اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے ایک سو اٹھائیس رنز بنالئے اور دس وکٹوں سے جیت گیا۔ ایلکس ہلز نے باسٹھ کیز ویٹر نے اٹھاون رنز اسکور کئے۔سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائیگا۔