عالمی نمبر ایک نوواک یوکووچ، اینڈی مرے اور راجر فیڈرر نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا آغاز فاتحانہ انداز سے کیاہے۔نوواک یوکووچ نے کروشیا کے ایوان ڈوڈگ کو چھ چار اورچھ تین سے زیر کرلیا۔ یوکووچ میچ کیلئے کورٹ پر قدم رکھتے ہی سولہ لاکھ ڈالر بونس کے حقدار بن گئے۔ اے ٹی پی قوانین کے مطابق سیزن کے آٹھ ماسٹرز ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالیعالمی نمبر ایک کوبیس لاکھ ڈالر بونس دیا جاتا ہے۔ ایک ایونٹ نہ کھیلے پرسولہ لاکھ جبکہ ایک سے زیادہ مس کرنے پرکچھ نہیں دیاجاتا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے فرانس کے جیریمی چارڈی کوچھ دو اور چھ چار سے ہرایا۔ سوئس راجر فیڈرر نے فرانس کے ایڈریان مورینو کو چھ دو اور چھ تین سے مات دی اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر فرنچ نکولس ماہٹ سے چھ چار اور چھ چار سے جیت گئے۔