پیرس ( اے کے راؤ)پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہو گئے جبکہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکزی صدر اور خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ دیگر عہدیداران میں قاضی فیض الاسلام مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔
چوہدری مظہر اقبال نائب صدر، انوار اختر ایڈووکیٹ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، سردار منصور ڈپٹی سیکرٹری جنرل، میاں زاہد اسلام سیکرٹری فنانس، ساجد محمود بھٹی مرکزی کوآرڈینیٹر، حنیف مصطفوی چیف کوآرڈ ینیٹر منتخب ہوئے۔جبکہ بشارت جسپال صدر پنجاب، فیاض وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر صدر صوبہ سندھ، ڈاکٹر نواز علی جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ، خالد محمود درانی صدر خیبر پختونخواہ، راجہ وقار احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری خیبر پختونخواہ، ڈاکٹر اشتیاق بلوچ صدر بلوچستان، عامر علی کھوسہ جنرل سیکرٹری بلوچستان منتخب ہوئے۔