پیرمحل: تحصیل کے افتتاح کے لئے شہریوں میں جوش وخروش ، جلسہ عام کا انعقاد

پیرمحل : تحصیل کے افتتاح کو یاد گار بنانے کے لئے شہریوں میں جوش و خروش مسلم لیگ(ن) پیرمحل سٹی، یوتھ ونگ ، لیبر ونگ کی مقامی قیادت کی جانب سے فلیکس اور خیرمقدمی بینزز لگا دئیے۔ اہم سیاسی رہنمائوں کی آمد متوقع تفصیل کے مطابق 1927ء سے سب تحصیل کا درجہ رکھنے والے شہر پیرمحل کو پندرہ نومبر2012ء کو ایک ایک تاریخی جلسہ کے موقع پر خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے باقاعدہ تحصیل کا درجہ دینے کااعلان کرکے عوام کا دیر ینہ مطالبہ پورا کرنے کے ساتھ سابقہ65سالہ محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے دانش سکو =ل ، سپورٹس کمپلیکس، شہر سمیت مضافاتی بستیوں کو میٹھے پانی کی فراہمی جیسے منصوبہ جات دینے کا بھی اعلان کیا تھا جن پر عمل درآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔

یکم فروری2013ء کو پنجاب کے نقشہ پر ابھرنے والی نئی تحصیل پیرمحل کا افتتاح کیا جارہا ہے اس حوالے سے شہریوں میں زبر دست جو ش و خروش ہونے کے ساتھ مقامی (ن) لیگ قیادت کی جانب سے شہر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے (ن) لیگ قیادت کی جانب سے شہرکو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے (ن) لیگ کے پارٹی قائدین کی بڑی بڑی فلیکس اور خیرمقدمی بینزز لگا دئیے گئے ہیں، تحصیل کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے (ن) لیگ ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد بھی کررہی ہے جس میں میاں حمزہ شہباز شریف، اور (ن) لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف سمیت دیگر رہنماوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

کوئی تحریک عوامی طاقت اور اہل قلم کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی، پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے لئے شہر کے نوجوانوں نے میاں اسد حفیظ کی قیادت میں تحصیل بنائو تحریک کی بنیاد رکھتے ہوئے اپنی آواز کو ہر پلیٹ فارم سے اٹھائی ، پیرمحل کو تحصیل کادرجہ دلانے میں جو کردار نوجوانوں، وکلاء برداری اور صحافیوں نے ادا کیاہے وہ ناقابل فراموش ہے، سابقہ وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمن نے بر ملا اعتراف بھی کیا پیرمحل تحصیل بنائو تحریک کو کامیاب بنا نے کے لئے جو توانائیاں اخبارات نے صر ف کیں وہ ناقابل فراموش ہیں، تحصیل بنائو تحریک کے بانی وصدر میاں اسد حفیظ سمیت تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی، تاجر،وکلاء ،صحافی سمیت شہری و عوامی حلقوں نے سالوں پر محیط جدوجہد تبصرہ کرتے ہوئے کہا جس تحریک کا بیڑہ تما م اخبارات ، سوشل میڈیا ، الیکڑونک میڈیا نے اٹھایا۔

اس کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کیا، بہرحال یکم فروری 2013 کو پیر محل تحصیل کا افتتاح ہو جائے، سابقہ وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمن،اور چوہدری مصطفے رمدے، میاں اسد حفیظ کا نام شہر کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا چوہدری اسد الرحمن سابقہ وفاقی وزیر جنہوں نے شہر کی سابقہ65سالہ محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے تحصیل کا تحفہ عوام کی جھولی میں ڈال دیا اور اب تمام سالانہ ریونیو کی شہر و ترقی پرہی خرچ ہو سکے گا۔