پیرمحل کی خبریں 23/6/2016

Zmandar

Zmandar

پیرمحل (نامہ نگار) موٹر وے متاثرین سمیت کسانوں زمینداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کی خدمات قابل ستائش ہے جنہوںنے اپنی کہنہ مشق ٹیم کے ساتھ دن رات ایک کرکے ہمارے رقبہ جات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کے پراسس کو قلیل وقت میں مکمل کرواکر ہماری ادائیگیاں کروارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ غلام شبیر وڑائچ ،رب نواز خان گادھی( ریٹائرڈ ڈی ایس پی) انجمن کاشتکار ان کے ضلعی رہنمائوںنے رجانہ روڈ پیرمحل راوی ہوٹل میں متاثرین موٹروے کسان زمینداروں کے اجتما ع سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا تحصیل انتظامیہ کو موٹر وے متاثرین کے نام پر بلیک میل کرکے مفاد ات حاصل کرنے والے کرپٹ افراد کے گھروں کے باہر کسان زمیندار دھرنا دیں گے اس وقت دھرنا ختم نہیں کریں گے جب تک کسانوں زمینداروں اور تحصیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے والے اپنے مذموم مقاصد سے باز نہ آجائیں ممتاز دولتانہ نے کہا کہ تحصیل پیرمحل کو حافظ محمد نجیب کی شکل میںایک ایماندار اور محنتی ورکر ملا جو سارا دن اپنے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ رات کو نمازتراویح کی امامت کرکے دین ودنیا میں آنے کا فریضہ انجام دے کر ہمارے لیے مشعل راہ ہے اگر کوئی کرپشن کرے گا توہم کسان اس کے دروازے پر دھرنا دیں گے غلام شبیر وڑائچ نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے اس مقدس پیشہ کو مفاد پرست لوگوںنے بدنام کردیا ہے ورکنگ صحافیوں کی بدولت آج تمام تحریکیں کامیاب ہوئی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا مگر اب اس مقدس شعبہ کو تنزلی کی طرف لانے والے افراد کی سرکوبی وقت کاتقاضا ہے کسان تنظیمیں ایسے تمام افراد کو محاسبہ کرے گی جو مفادا ت کے لیے عوامی سیاسی سماجی فلاحی سرکاری شخصیات کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرے گا اس موقع پر موضع کوہل چک 319گ ب کے سینکڑوں کسانوں زمینداروںنے اجلاس میں شرکت کی اور ہاتھ کھڑے کرکے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اظہار یک جہتی کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) اقوامِ عالم میں ایک باوقار اور پر اعتماد قوم کے طور پر پہچان کرانے کے لئے ضروری ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرتے ہوئے معاشی سائنسی’ صنعتی حوالوں سے مضبوط اور خود کفیل ملک بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کوشش تیز کی جائے دنیا انہی اقوام کی حیثیت کوتسلیم کرتی ہے جو مذکورہ میدانوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جاوید اقبال فاروق رانا چیف ایگزیکٹو قومی کمیشن برائے قانون انصاف وانسانی حقوق کے نے رانامحمدا شرف تحصیل میڈیا اڈوائزرسے ٹیلی فونک گفتگومیں کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک ایک عرصہ سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ۔ دہشت گرد قتل و غارت اور خون کی ندیاں بہا رہے ہیں ملک دشمن عناصر فرقہ واریت کے فسادات کرا کر ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے زیادہ سے زیادہ بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دیں ۔اس کڑے وقت میں علماء کرام پر یہ بھاری ذمہ داری عاہد ہو تی ہے کہ وہ تمام منبر سے لے کر اجتماعات تک رواداری کے فروغ کے لئے اپنا موثر ترین اقدام کریں جب تک دہشت گردی کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور نہیں کیا جاتا اس وقت تک کوئی بھی قوم خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتی’ بدقسمتی سے پاکستان میں بعض شرپسند عناصر دہشت گرد ی اور تخریب کاری کے ذریعے نہ صرف امن کی فضا خراب کرنا چاہتے ہیں بلکہ ایسی صورتحال سے ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدم توجہی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد گداگری ایکٹ نہ ہونے سے شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں لٹنے لگے فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ مہم چلائی جائے سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں نامعلوم مقامات سے آکر شہر کے شاہرائوں،چوکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بہروپیئے اور پیشہ ور گداگراور برقعہ پوش خواتین بھیک مانگنے کی آڑ میں گھروں میں داخل ہوکر وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں سرعام لٹ رہے ہیں پنجاب بھر میں بھکاری ایکٹ فعال ہوچکا ہے مگر پیرمحل میں انجانی منزل سے آئے ہوئے بھکاریوں نے مکینوں اور دکانداروں کے ناک میں دم کیے ہوئے ہیں انتظامیہ کے عدم تعاون کے باعث دوسرے اضلاع کے بھکاریوںنے اس علاقہ کا رخ کرلیا سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ فعال کرتے ہوئے سرکاری سطح پر ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ مہم چلائی جائے