پیرمحل ( نامہ نگار) پرانا واپڈا چوک میں پیرمحل نجی ہسپتال میں ای پی آئی سنٹر قائم افتتاح اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے کیاسنٹر میں ہفتہ وار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ پولیو قطرے بھی پلائے جائیں گے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے ہمراہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ابوذر غفاری فوڈ انسپکٹر محمد اسحاق شاہ، رانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ شہریوں کی سہولت کے لیے پر پرانا واپڈا چوک میں پیرمحل نجی ہسپتال میں ای پی آئی سنٹر قائم کردیااس سنٹر میں ہفتہ وار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ پولیو قطرے بھی پلائے جائیں گے
پیرمحل( نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی متوقع آمد ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا کا تحصیل پیرمحل پاسکوخریداری مراکز کا دورہ ہیلی پیڈ ، سیکورٹی اور باردانہ کی تقسیم کے طریق کار اور سٹاک کو چیک کیا تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی متوقع آمدکے پیش نظر تحصیل پیرمحل پاسکوخریداری مراکز کا دورہ کرکے ہیلی پیڈ ، سیکورٹی اور باردانہ کی تقسیم کے طریق کار اور سٹاک کو چیک کیاحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اور پاسکو عملہ کو جاری کردہ باردانہ اور خرید کردہ گندم اور ریکارڈ کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی اور خرید اری مراکز پر کسانوں کو دی گئی سہولیات کا جائز ہ بھی لیا گیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) اقبال پار ک پیرمحل زبوں حالی کا شکار ہے پارک کی لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی خوردبرد عرصہ دراز سے نیلامی نہ ہونے کے باعث سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ اقبال پارک کبھی ضلع بھر کے عوام کی رونق کی مثالی پارک تھا غفلت لاپرواہی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا تفصیل کے مطابق اقبال پارک پیرمحل جس میں عوام کے تعاون سے خوبصور ت جھولوں کی تنصیب کی گئی اقبال پارک جس کو اپنی خوبصورتی کے باعث ضلع بھر میں ماڈل پارک کا درجہ حاصل تھا سابق دورمیں مانیٹرنگ ٹیموںنے خوبصورتی کے باعث ٹکٹ بھی لگادیا تھا مگربعد میںعوامی احتجاج پر ختم کردیا گیا انتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکی تزئین و آرائش کی طرف کوئی خاص توجہ نہ دی گئی جسکے باعث جنگل کا منظر پیش کرنے لگاقیمتی سرکاری لکڑی عرصہ دراز سے نیلامی نہ ہونے کے باعث خورد برد کرلی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے اقبال پار ک جہاں فیملیاں معمول سے آتی تھیں اب پارک کی حالت زار دیکھ کر حیرت زدہ ہیں پارک میں آئے روز شادی تقریبات منعقد ہونے سے گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کے مسکن بن چکے ہیں خوبصورت پھلواڑیوں کا منظر پیش کرنے والا اقبال پارک جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ٹوٹے ہوئے جھولے کھلے مین ہول ننگی بجلی کی تاریں ، گھاس نما جھاڑیاں ، سٹریٹس لائٹس ، ٹائلٹ کی عدم دستیابی سمیت پارک کی چار دیواری خستہ حالت میں ہونے کے باعث انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) قوم کو احتساب،انتخاب،انقلاب کے ذریعے بحران کے خالقوں کو دریا برد کرنا ہوگا حکمران اپنااقتداربچانے کیلئے اپنے بیرونی آقائوں کے ہاتھوں میں کھیلنا چھوڑدیں اگروہ قومی مفادات کوبلڈوزکرنے سے بازنہ آئے توانہیںعوامی غضب کاسامنا کرناپڑے گاقوم توانائی ،مہنگائی اوربیروزگاری سمیت مختلف قومی بحرانوں سے مستقل نجات اوراپنے بنیادی حقوق کی یقینی حفاظت کیلئے اہل قیادت کا انتخاب کرے جوملک وقوم کی کایاپلٹ دے ان خیالات کا اظہاررانامحمد جمیل راہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پاکستان اورپاکستانیوں کو نااہل حکمرانوں کے چنگل سے چھڑانے کاوقت آگیابدعنوان حکمرانوں نے پاکستان کومقروض اوراس کی معیشت کومفلوج کردیاہے۔کرپشن کی نحوست سے قومی ادارے ناکارہ ہوگئے دنیا کاکوئی ملک قرض کے سہارے زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا۔نااہل حکمران بار بار قرض کی وصولی کیلئے آئی ایم ایف سمیت مقتدرقوتوںکے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں انہوںنے کہا حکمران پاکستان کے نام پرقرض لے کراپنے نجی اکائونٹ میں منتقل کردیتے ہیں جبکہ اس کاسودعوام کواپنے خون سے اداکرناپڑتاہے حکمرانوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ گلے میں امریکہ کی غلامی کاطوق پہناہواہے ملک میں بدامنی’ بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی گئی ہے پاکستان کے سترہ کروڑ عوام کو ملک وقوم کواندھیروں اورانگاروں سے بچانے ، لوڈشیڈنگ، بدامنی، بے روزگاری اورمہنگائی سے نڈھال عوام کے آنسوپوچھنے اور کرپشن کی آگ بجھانے کیلئے میدان میں نکلناہوگاان لیڈروں کو دریافت کرناہوگا جو ملک بچانے کا ادراک رکھتے ہوں
پیرمحل ( نامہ نگا ر) میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کی سرکاری اداروں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں پائی جانے والی خرابیوں سے بھی آگاہ کیاجاسکے ان خیالات کا اظہار راناغلا م سرور بابر مرکزی صدر جرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے اپنے مطالبہ میں کیا انہوںنے کہا میڈیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مثبت طرز عمل اختیار کرتے ہوئے خامیوں کی نشاندہی کرے۔پریس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیاکے لوگ معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں اور ان کی رپورٹوں سے راہنمائی حاصل کر کے اصلاح احوال کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے تصادم سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے اور منفی ذہن رکھنے والے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں موجودہ دور میں پریس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور دنیا کے کسی حصے میں کوئی واقعہ رونما ہو تو چند منٹوں میں خبر آ جاتی ہے میڈیا کہ نمائندوں کو کسی بھی سرکاری ادارے میں داخلہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے تو پریس کوریج کی بدولت خوبیوں اورخامیوں پر مثبت نشاندہی سے قابو پانا ممکن ہوجاتاہے مگر بعض اداروں کی طرف سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اداروں میں موجود کرپٹ مافیااپنی خامیوںاور کرپشن کو دور کرنے کی بجائے بلیک میلنگ کی صحافت کا بہانہ کرکے حقائق سے پہلوتہی کرنااپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام عامل صحافیوں کی ایک حتمی فہرست مرتب کی جائے گی جو تمام سرکاری اداروں کے سربراہوںکو مہیا کی جائے گی جس کی روشنی میں ورکنگ صحافیوں کو اپنے فرائض ادا کرنے میںمدد ملے گی انہوںنے مطالبہ کیا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کی سرکاری اداروں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں پائی جانے والی خرابیوں سے بھی آگاہ کیاجاسکے
پیرمحل ( نامہ نگار) پاکستان کو اب جیالوں اور متوالوں کی بجائے ان رکھوالوں کی ضرورت ہے جو ملکی سرمایہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والے حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنا دیںقوم کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکے ان خیالات کا اظہارخان شوکت علی بلوچ سابق امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی89نے میں کیا انہوںنے کہا صالح اور دیانت دار قیادت ہی عوام کو مہنگائی،بے روزگاری، کرپشن اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا سکتی ہے۔محروم طبقات بالخصو ص نوجوان نسل دنیا کو بدلنے کیلئے خو د آگے بڑھانا ہوگا پوری دنیا طبقات میںبٹی ہوئی ہے اور بالادست طبقے پسے ہوئے طبقا ت کا استحصال کررہے ہیں ۔ پاکستان میں 80فیصد محنت کش پیداوار کرنے کے باوجود سب سے زیادہ مجبور رہتے ہیں انتخابات صرف حکومت بدلنے کا ذریعہ نہیں بلکہ اس سے لوگوں کو اپنی پسند کے نمائندے منتخب کرنے کا مو قع ملتا ہے مگر اس میں دلفریب نعرے دے کرنسل درنسل عوام کااستحصال کرکے اپنے اقتدارکو دوام بخشاجاتاہے قوم نے جن پارٹیوں کو تین تین بار ووٹ دے کر منتخب کیا ہے انھوں نے اس کے بدلے قوم کو مہنگائی ،کر پشن ،لوڈشیڈنگ ،بے رو ز گاری اور ٹا رگٹ کلنگ کا تحفہ دیا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں
پیرمحل ( نامہ نگار ) ہیڈکوآرٹرانتظامیہ کی غفلت یالاپرواہی جگہ جگہ گوشت فروخت کرنے کے پھٹہ جات شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے رات کے وقت پھٹہ جات پر آوارہ کتوں کے ڈیرے مضرصحت گوشت شہریوں کو کھلانے سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلا تفصیل کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت چھوٹے بڑے گوشت اور برائلر فروخت کرنے کے پھٹہ جات کو مدینہ چوک کے قریب جگہ مختص کرکے وہاں مارکیٹ بناکر منتقل کردیا تھامگر چند ماہ بعد ہی قصاب نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے دوبارہ شہر کے اندر جگہ جگہ قصاب نے گوشت فروخت کرنے کے پھٹہ جات رکھ لیے بعض نے گندے پانی کے نکاس کے لیے بنائے گئے کھال کے اوپر پھٹہ جات رکھے ہوئے ہیں جس سے نہ صرف جراثیم زدہ گوشت سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں رات کے وقت ان قصاب کے پھٹہ جات پر آوارہ کتے ساری رات بیٹھے رہنے کے باعث پھٹہ جات جراثیم آلود ہوجاتے ہیں جس کو دھوئے بغیر قصاب علی الصبح استعمال کرتے ہوئے محمد یٰسین رحمانی سمیت سماجی فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا سے فی الفور کاروائی کی اپیل کی ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی غفلت یا لاپرواہی گندے پانی سے افزائش شدہ سبزیوں کی ضلع بھر کی منڈیوں میں فروخت جاری تفصیل کے مطابق ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بننے والا گندہ پانی جس میں پیرمحل اور کمالیہ شامل ہے دونوں تحصیلوں کے گندے پانی کی افزائش سے سبزیاں جن میں گوبھی پالک شلجم اور دھنیا اور دیگر سبزیاں شامل ہے کاشت کرکے اسی گندے پانی سے دھوکر عام منڈیوں میں سپلائی کی جارہی ہے پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود پیرمحل میں گندے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہے ان سبزیوں میں پائی جانے والی سنڈیوں کو تلف کرنے کے لیے گوبھی کو اتارکر بالٹی میں سپرے ڈال کر سپرے زدہ گوبھی اور بھنڈی اسی طرح شہریوں کو سپلائی کی جارہی ہے جس سے نہ صرف شہری زہریلی سپرے زدہ سبزیاں استعمال کرتے ہیں بلکہ گندے پانی سے افزائش شدہ سبزیاں استعمال کرنے سے شہری ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بن رہے ہیں تمام تر موذی اثرات کے واضح ہونے کے باوجودمیونسپل کمیٹی پیرمحل اور محکمہ صحت کی مجاز اتھارٹی کی خاموشی محکمانہ غفلت کا منہ بولتاثبوت ہے ڈاکٹر عبدالقدیر صدر امن کونسل نے کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور گندے پانی سے افزائش سبزیوں کی فروخت اور بوائی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بننے سے بچ سکیں محکمہ صحت اور بلدیہ کے افسران کا کہنا ہے جب بھی کوئی شکایت ملتی ہے ہم کاروائی کرتے ہیں کوئی قانون نہ ہونے کے باعث شہریوں کے جان مال کے دشمن قانون کے شکنجے سے بچ جاتے ہیں ٹھیکیدار وں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ہمیں گندے پانی کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے اگر گندہ پانی مضر صحت ہے تو پھر لاکھوں روپے کا ٹھیکہ کیوں دیتے ہیں ؟ ہم نے گندہ پانی سبزی وغیرہ کو لگاناہوتا ہے جس کے لگانے سے کھاد نہیں ڈالنی پڑتی ۔