لیما: (جیو ڈیسک) پیرو میں منشیات کے طبی مرکز میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ دارالحکومت لیما میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز میں آگ لگنے سے اندر پھنسے 14 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
حکام کے مطابق آتشزدگی کے وقت طبی مرکز کے دروازوں پر تالے اور کھڑکیوں پر سلاخیں لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اندر پھنسے افراد کے لئے باہر نکلنا ممکن نہیں تھا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔تین ماہ پہلے بھی ایک منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔