پیرو(جیوڈیسک)لاطینی امریکی ملک پیرو میں ٹریفک کے ایک حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ جنوب مشرقی شہر چیچا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس ڈائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 9 بچوں سمیت30 افراد کے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیرو میں ٹرکوں کی خراب حالت اور ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث ٹریفک حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں جن میں سالانہ ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ 2010 میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2900 جبکہ گزشتہ سال 2583 افراد ہلاک ہوئے تھے۔