جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں سات شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔لوگ گھروں سے باہر نکل آئے. زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر پیرو کا جنوبی شہر اکا ہوا۔ جس سے شہر کی عمارتیں لرز گئیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ دارالحکومت لیما میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ حکام نے متعدد عمارتیں خالی کرالی ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز اکا شہر کے جنوب مشرق میں اکیاون کلومیٹر دور چونتیس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔