گوجرانوالہ ( نعمان قادر مصطفائی سے )گزشتہ رات کھیالی بائی پاس آستانہ عالیہ قبلہ پیر حکیم محمد ریاض احمد شہید رحمتہ اللہ علیہ (آف ٹھکر کے وڑائچ )سے ہزاروں روپے مالیت کی اسلامی کتابیں سمیت الماریاں ، بستر ، چارپائیاں ، برتن ودیگر قیمتی گھریلو اشیاء چوری کرلی گئیں ، تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر حکیم محمد ریاض احمد شہید رحمة اللہ علیہ سے ہزاروں روپے مالیت کی اسلامی کتابیں سمیت دیگر قیمتی گھریلو سامان رات کے پچھلے پہر چوروں نے چرا لیا ے جس کی کل مالیت تقریباََ 3لاکھ بنتی ہے اس میں پیر حکیم ریاض احمد شہید رحمتہ اللہ علیہ کی 40سے زاید مختلف عنوانات پر مشتمل اسلامی کتابیں ، تفاسیر ، تراجم اور قیمتی قلمی نسخے بھی شامل تھے ،مگر ابھی تک مقامی تھانہ صدر میں رپٹ درج نہ کرائی گئی ہے۔
آ ج سے 5ماہ پہلے پیر حکیم محمد ریاض احمد بد نام زمانہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سر براہ اور بے شمار جرائم میں ملوث رانا نصیر اور ان کے بھائیوں نے بڑی بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا تھا حکیم ریاض شہید کے اہل خانہ کھیالی بائی پاس پر جہاں حکیم ریاض احمد شہید کا روضہ مبارک ہے وہاں پر عالی شان مسجد اور درس گاہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، مقامی انتظامیہ علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر قابو پائے اور حکیم ریاض احمد شہید کے آستانہ سے چوری شدہ سامان اور کتابیں برآمد کرائے اور چوروں کو قرار واقعی سزا دے۔