پیر محمد افضل قادری کا عیدگاہ گجرات میں عظیم کانفرنس سے خطاب، شمع رسالت کے پروانوں کی بھرپور حاضری

گجرات: (پ ر ) تحفظ ناموس رسالت کیلئے انٹرنیشنل سطح پر قانون سازی تک امت مسلمہ چین سے نہیں بیٹھے گی، حکومت ناموس رسالت کیلئے او آئی سی کا یک نکاتی اجلاس فورا بلائے، عقیدہ ختم نبوت اور ایمان لازم وملزوم ہے جس کا تحفظ ہر مسلمان کا فریضہ ہے، سزائے موت ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ شریعت اسلامیہ کیخلاف ہے، اگر عملدرآمد ہوا تو سخت احتجاج کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار عیدگاہ گجرات میں عظیم الشان ”ناموس رسالت وختم نبوت کانفرنس” سے امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری، مفتی اقبال چشتی، صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی، قاضی امیر حسین، مولانا شاہد چشتی، اورنگ زیب نورانی، مولانا اشرف نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں علماء مشائخ اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ علماء نے کہا کہ گستاخان رسول کسی صورت اللہ کے عذاب نہیں بچ سکتے۔

یہ اللہ کا فیصلہ ہے، اور تاریخ بھی اس بات کی گواہ ہے، ان کیلئے دنیا وآخرت میں شدید ترین عذاب ہے۔ علماء نے مزید کہا کہ پاکستان کی اصل منزل اسلامی حکومت کا قیام اور نظام مصطفی کا نفاذ ہے لہذا پاکستان میں نفاذ نظام مصطفی کیلئے انفردای واجتماعی طور پر کردار ادا کیا جائے اور اس ملک کو نظام مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا گہوارہ بناکر پاکستان بنانے والوں کے مشن کو مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر سید صفدر شاہ، سید زاہد حسین شاہ ترمذی، مولانا علی محمد جلالی، مولانا عبد الرشید نقشبندی، مولانا نور محمد دانش، سید حسنین ظہور شاہ، مولانا فرید القمر، مفتی عبد الغفور گولڑوی، امیر علی منہاس، مولانا خالد چشتی، مولانا حکیم افضل، پروفیسر امجد، عثمان وڑائچ ایڈوکیٹ، قاری رخسار، قاری محسن، اجمل صدیقی، قاری اشرف، عارف عطاری، عبد المصطفیٰ سیالوی ودیگرنے خصوصی شرکت کی۔