مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے سنی تحریک کے ایک وفد نے ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنما شاہد غوری اور مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پیر زادہ یاسر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سیاسی اتحاد کرنے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں پر عمل ہونا چاہئے آئندہ عام انتخابات میں دونوں جماعتیں ایک مشترکہ اتحاد کے بارے میں متفق ہیں ۔