پیر پگارا نے فیڈریشن کے استحکام کیلئے بھرپورکردار ادا کیا۔ گیلانی

assembly

assembly

قومی اسمبلی کا اجلاس پیرپگارا اور عظیم دولتانہ کی روح کے ایصال ثواب اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کل صبح ساڈھے دس بجے تک ملتوی ہو گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پیرپگارا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ادارہ تھے جنہوں نے فیڈریشن کے استحکام کیلئے ہمیشہ بھرپورکرادر ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیرپگار اسے تعصب کی بو نہیں آتی تھی انھوں نے دفاع وطن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیرپگاراکی ملک کیلئے خدمات ہمیشہ یادرہیں گی۔ انھوں نے پارٹی کے مرحوم رکن قومی اسمبلی عظیم دولتانہ کی جمہوری خدمات کوبھی سراہا ملک کے اندراورملک کے باہر بھرپورنمائندگی کرنے پر وزیراعظم نے عظیم دولتانہ کی خدمات کی تعریف کی۔
ن لیگ کے خواجہ آصف ق لیگ کے ریاض حسین پیرزادہ ایم کیو ایم کے حیدرعباس رضوی ،غوث بخش مہر، اے این پی کے اسفند ولی یارخان، مولانا فضل الرحمن اورفاٹا کے کامران خان نے بھی پیرپگارا اور ان کے آبائو اجداد کی دفاع وطن کیلئے قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت ییش کیا۔