پیمرا نے نیوز اور مختلف امور پر نشریات چلانے والے معروف ٹی وی چینل سچل کو نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے
Posted on July 27, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : پیمرا نے نیوز اور مختلف امور پر نشریات چلانے والے معروف ٹی وی چینل سچل کو نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے، لہٰذا سچل ٹی وی اپنی نشریات اب سچ ٹی وی کے نام سے نشریات جاری کرے گا، یاد رہے کہ سچ ٹی وی نے انتہائی کم عرصہ میں سچ پر مبنی خبریں نشر کر کے اپنا نام کمایا ہے اور یہ پاکستان کا پہلا چینل ہے جو کہ خبروں کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر معلومات پروگرام بھی نشر کرتا ہے۔
سچ چینل کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور بلتستان اور کشمیر کے مسائل پر مبنی رپورٹنگ اور عوام کو دینی اور سائنسی معلومات پر مبنی پروگرامز چلا کر ان کی معلومات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر کی تمام کیبلز آپریٹرز نے سچ کی سچائی پر مبنی نشریات کا حیر مقدم کیا ہے جبکہ عوام نے بھی سچ ٹی وی کی نشریات کو بے حد پسند کر رہی ہے، اس کی نشریات کراچی اور اسلام آباد سے لائیو ٹیلی کاسٹ کی جا رہی ہیں۔