پینٹاگون : (جیوڈیسک) پینٹاگون نے نیٹوسپلائی کے لیے آٹھ اعشاریہ دو ارب ڈالر کی اضافی رقم کا مطالبہ کردیا۔ کانگریس کو لکھے گئے خط میں پینٹاگون نے آٹھ اعشاریہ دو ارب ڈالر کے فنڈز کی ری پروگرامنگ کا تقاضہ کیا۔
پاکستان سے افغانستان کے لیینیٹورسدکاراستہ بندہونے کے بعدمتبادل ذرائع اختیارکرنے پڑے، اس وجہ سیبڑھنے والے اخراجات کوپوراکرنے کیلیے اضافی اخراجات کی درخواست کی گئی ہے۔ پینٹاگون ترجمان کے مطابق اخراجات بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ پاکستان سیراستہ بندہونے کے بعدمتبادل ذرائع سے رسدکی ترسیل ہے۔
سلالہ چیک پوسٹ حملے کیبعد پاکستان سے نیٹورسدکی فراہمی روک دی گئی تھی،،فضائی اوروسط ایشیائی ریاستوں کیذریعے نیٹورسدکی ترسیل پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا مہنگی پڑرہی ہے۔