لارڈز: دوہزارویں ٹیسٹ کے دوسرے دن کیون پیٹرسن کی سنچری کی بدولت بھارت کیخلاف انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔ بھارت آج بغیر نقصان کے سترہ رنز سے اپنی اننگز شروع کریگا۔ لارڈز میں تاریخی ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز ایک سوستائیس رنز دوکھلاڑی آٹ سے شروع کی اور آٹھ وکٹوں کے نقصان پرچارسو اٹھہتر رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔ کیون پیٹرسن دوسو دو رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔میٹ پرائر نے اکہتر اور جوناتھن ٹروٹ نے ستر رنز اسکور کئے۔ پیٹرسن نے ٹروٹ اور پرائر کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ قائم کیں۔بھارت کے ظہیرخان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے بولنگ نہیں کراسکے۔پراوین کمارنے ایک سوچھ رنز دیکر پانچ وکٹیں لیں۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے سترہ رنز بنائے۔ ابھینو مکندآٹھ اور گوتم گمبھیرسات رنزبناکرناٹ آٹ ہیں۔ فالوآن سے بچنے کیلئے بھارت کا پہلاہدف دوسواناسی رنز ہے۔