پیٹرولیم مصنوعات سستی مگر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

petrol

petrol

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)یکم جولائی سے پیٹرول ساڑھے چار روپے فی لیٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرول ساڑھے چار روپے فی لیٹر تک مہنگا کئے جانے کا امکان ہے تاہم ہائی اوکٹین پانچ روپے ستر پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈڈیزل دو روپے نوے پیسے فی لیٹرسستاہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل میں دو روپے پینتیس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے پچیس پیسے فی لیٹر کمی ہونے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے حتمی قیمتوں کا تعین 29 جون کو کیا جائے گا ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کے آس پاس ہے جو آٹھ ماہ کی کم ترین سطح ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کیونکہ حکومت نے یکم جون کو پیٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی کی تھی اس لیے اب اس کی قیمت بڑھا کر دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے برابر لائی جارہی ہے۔