پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر عاصم

asim hussain

asim hussain

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے رحجانات اور روپے کی قدر میں کمی کیبا عث پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوگا تاہم حتمی فیصلہ حکومت اوگرا کی رپورٹ آنے کے بعد کرے گی۔
آبنائے ہرمز پر ایران امریکہ تنازعہ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی جس کے نتیجہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.45 روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق یکم فروری سے پٹرول 5.75 روپے فی لیٹر مہنگا ہوکر 94 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔۔ ہائی آکٹین کی قیمت میں 6.45 روپے فی لیٹر ،، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.13 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.87 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.98 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔