پاکستان : (جیو ڈیسک) سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی بیشی کے بارے اس وقت بتنا قبل از وقت ہو گا تاہم اس بات کا امکان ہے کہ قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں ذرائع سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم نے اعتراف کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم منصوعات پر لاگو ٹیکسوں میں وقتی طور پر کمی کی تھی اسلیے اب قیمتوں میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 15 مئی سے قیمتوں کا تعین 15 دن بعد کرے گی جس سے عوام کو زیادہ فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اگلے ایک سال میں غیر ملکی کمپنی ای این آئی اور او جی ڈی سی ایل آف شور ڈریلنگ شروع کریں گی اعجاز چوہدری نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں حکومت نے3 منصوبے شروع کئے ہیں جن میں گیس کے ذخائر سوئی کے برابر ہیں۔