پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی تجویز

patrol

patrol

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) روپے کی قدر میں کمی کے باعث اوگرا نے ڈیزل کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ تجویز کر دیا ۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے چورانوے پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے باسٹھ روپے اور پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے چھیانوے پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل میں ایک روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔ اوگر کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث یہ اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔