کراچی: (جیو ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی اور لاہور میں تاجروں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنیکے خلاف ٹرانسپورٹرز ، تاجر اور صنعت کارایک ہو گئے۔ فیکٹریاں بند کرنے اور سول نافرمانی تحریک کی دھمکی ۔ کراچی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت کواضافہ واپس لینے کے لئے بہتر گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
تاجروں نے کہا ہے کہ اگر اضافہ وآپس نہ لیا گیا تو پہلے مرحلے میں سول نافرمانی کی تحریک جبکہ دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے تاجروں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو عوام پر پیٹرال بم گرانے مے مترادف قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ اندرون ملک اور پاور پلانٹس کوفرنس آئل اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دیں گے۔ تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کوسابقہ قیمتوں تک نہ لایا گیا تو ٹیکسز اور یوٹیلیٹیز بلز کی ادائیگی روک دی جائے گی۔