پیٹرول مہنگا تیل سستا، فیصلہ 31 دسمبر کو ہوگا

petrol pump

petrol pump

حکومت پٹرول مہنگا اور مٹی کا تیل سستا کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ حتمی فیصلہ اکتیس دسمبر کو کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ابتدائی طور لگائے گئے حکومتی اندازوں کے مطابق پٹرول چھپن پیسے مہنگا، ہائی اوکٹین چار روپے ستاون پیسے مہنگا اورہائی سپیڈ ڈیزل اکسٹھ پیسے مہنگا کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
لائٹ ڈیزل اڑتیس پیسے سستا ا ور مٹی کا تیل ستاسی پیسے سستا کرنے کی بھی توقع ہے تا ہم اس فیصلہ کو حتمی شکل دینے سے پہلے ان لینڈ فریٹ کولائزیشن مارجن اور پی ایس او کا ایک کارگو ابھی آنا ضروری ہے۔
ان دونوں کا اثر شامل کرکے پٹرولیم مصنوعات کی اشیا کی قیمتوں کو حتمی شکل دی جائے گی تا ہم ابھی تک کے اندازے پٹرولیم کی قیمتوں میں ماہانہ ردوبدل کی بنیاد پرکیا گئے ہیں۔