لاہور(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان مزاکرات کا دوسرا دور آج لاہور میں ہو رہا ہے۔مذاکرات میں نگران حکومت، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات کے علاوہ دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔
پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت منظور وٹو کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں قمر زمان کائرہ، رانا فاروق اور نذر گوندل شامل ہوں گے۔ ق لیگ کے وفد کی قیادت چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کریں گے۔ مذاکرات کے بعد چودھری برادران کی صدر زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔