پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جسکی بنیاد مسلہ کشمیرپر رکھی گئی تھی، سید مجتبیٰ شاہ
Posted on January 19, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جسکی بنیاد مسلہ کشمیرپر رکھی گئی تھی آزادکشمیر میںمیگا پراجیکٹ پیپلزپارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے مخالفین کو آزادکشمیر کی تعمیروترقی ہضم نہیں ہو رہی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی لندن کے راہنما سید مجتبیٰ شاہ آف ڈڈیال نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوںسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی داستان شہداء سے بھری پڑی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نطیر بھٹو نے اپنے خون سے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کی ہے اور آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادی میرٹ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت نے 3 میڈیکل کالجز ،ڈڈیال میں پل اورکیڈٹ کالج ،انٹرنیشنل ایئرپورٹ،وویمن یونیورسٹی جیسے میگا پراجیکٹس سمیت آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے جھال بچھا دیے ہیں۔
یہ بات مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور انشاء اللہ مسلہ کشمیر پیپلزپارٹی کے دور میں حل ہو گا۔