پیپلزپارٹی عدلیہ کو کرپشن کے راستے میں رکاوٹ سمجھتی ہے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عدلیہ کو اپنی کرپشن کے راستے میں رکاوٹ سمجھتی ہے لیکن مسلم لیگ ن عدلیہ پر کسی کو وار نہیں کرنے دے گی۔ مسلم لیگ ن کے میڈیا سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کے ذریعے عدلیہ پر تنقید کر کے خود اپنا نقصان کر رہی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ جاوید ہاشمی میاں نوازشریف پر تنقید کرکے خود کو مشکوک بنارہے ہیں۔