پیپلزپارٹی عوام کی مسیحا جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی ہے
Posted on December 5, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلزپارٹی عوام کی مسیحا جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری محمد اکرم عرف پپوجٹ نے کیاا نہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے پڑھے لکھے نوجوانوں کا استحصال کیا ہے جسکی وجہ سے آج ہزاروں نوجوان ڈگری لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
غریب ،مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے ملک کے اندر کرائم ریٹ بڑھ رہا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالہ ہے وہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم کر نا ہو گا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی ۔