پیپلزپارٹی کی بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمت نصف کرنے کی تجویز

food

food

اسلام آباد(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے اعلی قیادت کو انتخابات سے قبل بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمت نصف کرنے کی تجویزدے دی۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، وزیر دفاع نوید قمر، چوہدری منظور سمیت اہم رہنماں نیشرکت کی۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ الیکشن سے قبل بجلی کی قیمتیں آدھی کردی جائیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں تیس سے پچاس فیصد کمی کی جائے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، توانائی بحران اورانتخابی ماحول کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تجاویز اعلی قیادت کو بجھوائی جائیں گی۔