پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ راجہ مقصود احمد

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے وزراء ،مشیروں ،کوآرڈینیٹروں کی فوج ظفر موج بھرتی کرکے قومی خزانے کو لوٹا جا رہا ہے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے حکومت کے فنڈز نہیں جبکہ حکومتی اللوں تللوں کیلئے بے شمار فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں پیپلزپارٹی کی ماجودہ حکومت نے ضلع بھمبر کے اندر کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا البتہ ایک سال کے اندر ضلع بھمبر کے اندر جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے صدر و سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خا ن نے چنار میڈیا سنٹر میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت آزادخطے کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوا م کو ریلیف دینے کی بجائے انکی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت کو بنے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بھمبر میں اس ایک سال کے عرصہ کے دوران کوئی بھی ترقیاتی کام شروع نہیں ہو سکاضلع بھمبر کے اندر تعمیراتی کاموں کی بجائے جرائم اور لاقانونیت میں اضافہ ہو اہے اس عرصہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا گرہون اور بھمبر میں ن لیگ کے کارکنان کا سرعام قتل عام کیاگیا اور حکومت آج تک ن لیگی کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبر میں بار بار انتظامیہ کو تبدیل کرکے تجربہ گاہ بنایا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد خطے میں لوٹ مار کو فروغ دے رہی وزیروں مشیروں اور کوآرڈینیٹروں کی فوج ظفر موج بھرتی کرکے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹاجا رہا ہے تحریک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا گیا ہے ایک طرف ملازمین کو تنخواہ دینے کیلئے حکومت کے پاس فنڈز نہیں جبکہ دوسری طرف وزیروں ،مشیروں اور کوآرڈینیٹروں کی فوج ظفرموج بھرتی کی جارہی ہے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کیلئے مختلف ٹیکسز میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت وقت عوام کے دیے گئے ٹیکسوں کی مد سے حاصل ہونے والی رقم کو اللوں تللوں پر خرچ کرنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے۔