کراچی سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمد شاہ کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی الیکشن کے ذریعے سندھ کی تقسیم چاہتی ہیں ،لیکن ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔حیدر منزل کراچی میں ایس یو پی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں شاہ محمد شاہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر جو آٹھ نکاتی انتخابی ایجنڈا تشکیل دیا ہے اس کومزید وسیع کریں گے اور دیگر جمہوری قوتوں سے بھی انتخابی مہم پرگفتگو کریں گے۔ایک سوال پر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن کے ذریعے سندھ کی تقسیم چاہتی ہیں، سندھی اور اردو بولنے والے سندھ کی تقسیم روکنے میں کردار ادا کریں۔