پیپلز پارٹی ضلع ملیر کا سانحہ کوئٹہ کی مذمت۔ سانحہ کوئٹہ دلخراش واقعہ ہے

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سنیئر رہنما آغا کریم خان، یوسی 5 لانڈھی کے سابق صدر اکبر بلوچ، ہاشم لاشاری، معروف سماجی رہنماء جان محمد بلوچ،سنیئر ورکر اقبال اور اسلم کامریڈ نے مشترکہ بیان میں پولیس ٹرینگ سینٹر کوئٹہ پر دہشت گردوں کے حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ دلخراش واقعہ ہے۔

دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رہنمائوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے ہم دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث عناصر کا کھوج لگا گر فی الفور گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنمائوں نے کہاکہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کیا جاتا تو ملک کو دہشت گردی اور مذہبی انتہاپسندی کو ختم کیا جاسکتا تھا رہنمائوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج کے ساتھ ہے رہنمائوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔
جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری