پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے درخواستیں مانگ لیں

Senate

Senate

پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ سال مارچ میں ہونیوالے سینٹ کے انتخاب کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ امیدواروں سے دس جنوری تک تحریری درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ہر امیدوار کو اپنی تحریری درخواست کے ہمراہ تیس ہزارروپے کابینک ڈرافٹ اعلان کردہ تاریخ کوپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کرانا ہو گا۔
سینٹ کاانتخاب آئندہ سال مارچ میں ہونا ہے۔ آئین اورقانون کے تحت ایوان بالا میں پڑی آدھی خالی سیٹیں پرکی جائیں گی۔نئے سنیٹرزکاانتخاب موجودہ اسمبلیوں کے ارکان کریں گے۔