پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے اور ان کے پندرہ سے زائد ارکان سے رابطے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سے کوئی اختلاف نہیں وزیر اعظم کے رویہ سے تنگ آ کر فارورڈ بلاک بنایا ہے ، کئی سالوں سے ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں وہی ہمارے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے پندرہ سے زائد ممبران ان کے رابطے میں ہیں۔