لاہور (جیوڈیسک) چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سوئس حکام کو ہرگز خط نہیں لکھے گی۔لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور وکلا تحریک کے اہم رہنما اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ مہلت ملنے کے باوجود حکومت سوئس حکام کو خط نہیں لکھے گی.
کیونکہ اسی الزام میں ایک وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی گئی اور ان کی اسمبلی نشت خالی کروا کرسزا سنائی گئی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اسی حکومت کا دوسرا وزیراعظم خط لکھے گا۔