مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو مایوس کیا، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔
پنجاب اسمبلی میں یونیفیکیشن بلاک کے ارکان سے رائے ونڈ میں بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا مسلم لیگ ن اصولوں کی سیاست کرتی ہے۔ اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا ملک میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے عدلیہ کا احترام اور اس کے فیصلوں پر عمل کرنا ہو گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ گورنر راج میں یونی فکیشن گروپ ثابت قدم رہا جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔