پیپلز پارٹی کی حکومت پاسپورٹ آفس کے قیام کے اعلان پر عمل درآمد کروائے
Posted on May 20, 2012 By Geo Urdu گجرات, میرپور / کشمیر
بھمبر: بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان صرف اعلان تک محدود 6ماہ گزر گئے مگر دفتر کا قیام عمل میں نہ لایا جا سکا پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے اعلانات پر عمل درآمد کروائے شہریوں کامطالبہ ۔تفصیلات کیمطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام گڑھ میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر بھمبر اور نیلم میں بھی پاسپورٹ آفس قائم کرنے کااعلان کیاتھا جو 6ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی صرف اعلان کی حد تک محدود ہے جس پر عمل کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہ ہوئی شہریوں نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ا علانات پر عملدرآمد کروائے نہ کہ ہوائی اعلانات کرے بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہونے کیوجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت اور جماعت کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہا ہے جبکہ میرپور پاسپورٹ آفس بند ہونے کی وجہ سے ضلع بھمبر کے عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فی الفور بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لا کر اپنے وعدے کو پورا کرے ۔