پیپلز پارٹی کی عوامی اور انقلابی حکومت نے آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی کا جال بچھا دیا ہے
Posted on September 15, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی عوامی اور انقلابی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر تعمیروترقی کا جال بچھا دیا ہے میگا پراجیکٹس کے شروع ہونے سے عام آدمی کو بھی ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے ان کا تمام تر کریڈٹ وزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین کو جاتا ہے ان خیالات کااظہا ر پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال نے کیاا نہوں نے کہاکہ وزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین نے آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا ہے۔
الیکشن میں بھاری اکثریت دلا کر عوامی حکومت بنانے میں بھی اہم رو ل ادا کیا اور اب آزادکشمیر کے اندر تعمیر وترقی کا نیا ریکارڈ قائم کروانے میں بھی انکا اہم رول ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی عوامی اور انقلابی حکومت نے ایک سال کے اندر مثالی اور تاریخ ساز تعمیر وترقی کروائی ہے آزادکشمیر کو ایجوکیشن سٹی بنانے اور میگا پراجیکٹس کے آغاز سے عام اور غریب آدمی کو بھی ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے الیکشن میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے میرپور میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے کا م کا بھی آغاز ہو گیاہے جس سے میرپور اور بھمبر کی عوام کو روز گار کیساتھ ساتھ دیگر فوائد بھی حاصل ہونگے ۔