پیپلز پارٹی کے راہنما جمہوریت بچانے کی آڑ میں اپنی من مانیاں کر رہے ہیں
Posted on June 6, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ: پیپلز پارٹی کے راہنما جمہوریت بچانے کی آڑ میں اپنی من مانیاں کر رہے ہیں۔عنقریب انکا احتساب ہونے والا ہے۔پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے عوام کی شامت اعمال آ جاتی ہے۔پپپلز پارٹی کے راہنمائوں نے ہمیشہ عوام سے قربانی مانگی ہے کبھی راشن کے لئے قطار بندی،کبھی مہنگائی کا طوفان اوراب لوڈشیڈنگ کا خود ساختہ عذاب۔پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے کرپشن کے تمام عالمی ریکارڈ توڑ دئیے ہیںاب یہ اپنے آپ کو عوام کا نمائندہ کس منہ سے کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ممبر سٹیرنگ کمیٹی پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے کیا انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر عوام سے کی گئی تمام زیادتیوں کا ازالہ کرے گی۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں بیرونی قرضوںسے چھٹکارا حاصل کر کے ملکی معشیت کو مستحکم کیا جائے گا اور سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔تحریک انصاف روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے گی تا کہ لوگ عزت اور سکون کی زندگی گزار سکیں۔